۹ آذر ۱۴۰۳ |۲۷ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 29, 2024
امام جمعہ تبریز

حوزہ/ امام جمعہ تبریز، حجت الاسلام والمسلمین احمد مطہری اصل نے کہا کہ لبنان میں صہیونیوں کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان درحقیقت لبنانی عوام کی فتح ہے، اگر صہیونیوں کو فتح کی ایک فیصد بھی امید ہوتی تو وہ کبھی جنگ بندی کا فیصلہ نہ کرتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ تبریز، حجت الاسلام والمسلمین احمد مطہری اصل نے کہا کہ لبنان میں صہیونیوں کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان درحقیقت لبنانی عوام کی فتح ہے، اگر صہیونیوں کو فتح کی ایک فیصد بھی امید ہوتی تو وہ کبھی جنگ بندی کا فیصلہ نہ کرتے۔

نماز جمعہ کے خطبے میں انہوں نے کہا کہ ایک قوم اگر استقامت دکھائے تو فتح یقینی ہے۔ جنگ بندی کے بعد صہیونیوں کے ایجنٹس نے شام کے علاقوں پر قبضہ کر لیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن کبھی باز نہیں آتا۔ یہ ان لوگوں کو قائل کرنے کے لیے کافی ہے جو سمجھتے ہیں کہ دشمن سے لا تعلقی ہمیں محفوظ رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل فساد کے اصل مراکز ہیں، یہ طاقتیں نہ تو صلح کی خواہاں ہیں اور نہ ہی کسی تنازعے کو مکمل طور پر حل کرنا چاہتی ہیں۔ ان کی سازشوں کا مقصد ایران کو دباؤ میں لانا ہے۔

انہوں نے جمعرات کو شروع ہونے والے ایام فاطمیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مومنین کو حضرت فاطمہ زہراءؑ کی یاد میں شایان شان مجالس کا انعقاد کرنا چاہیے۔

انہوں نے لبنان، غزہ اور فلسطین کے بے گھر افراد کی مدد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے عارضی پناہ گاہیں تعمیر کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اور ہمارا صوبہ بھی اس خیر کے کام میں حصہ لے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .